محرم الحرام کے انتظامات کے پیش نظرتمام جیل افسران ، میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

محرم الحرام کے انتظامات کے پیش نظرتمام جیل افسران ، میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : محرم الحرام کے انتظامات کے پیش نظر تمام جیل افسران ، میڈیکل و پیرامیڈیکل سٹاف کی منظور شدہ چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔آئی جی جیل خانہ جات کی تمام جیل افسران کو صبح سے شام تک اپنے دفاتر اور جیل احاطے میں موجود رہنے کی ہدایت جری کر دی ۔
 آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے محرم الحرام کے انتظامات کے پیش نظر تمام جیل افسران ، میڈیکل و پیرامیڈیکل سٹاف کی منظور شدہ چھٹیاں منسوخ کر کے تمام جیل افسران کو صبح سے شام تک اپنے دفاتر اور جیل احاطے میں موجود رہنے کی ہدایت کر دی ۔دو جیل افسران اندرون جیل موجود رہیں گے۔ ایک جیل افسر اہل تشیع اسیران کی مجلس والی جگہ پر موجود رہے گا اور وائرلیس کے ذریعے جیل انتظامیہ کے رابطے میں رہے گا۔ ڈے ڈیوٹی افسر اور لائن افسر ایڈمنسٹریٹو بلاک میں موجود رہیں گے۔میڈیکل و پیرامیڈیکل سٹاف اہل تشیع اسیران کی مجالس کے لئے میڈیکل سہولیات کا مناسب بندوبست رکھیں گے۔