وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کپاس کے کاشتکاروں کو صحیح معاوضہ دلوانے کیلئے اہم اقدام

 وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کپاس کے کاشتکاروں کو صحیح معاوضہ دلوانے کیلئے اہم اقدام
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کاشتکار کسی بھی صورت کپاس 8500 روپے سے کم پر فروخت نہ کریں۔
 وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ  پنجاب حکومت کپاس کے کاشتکاروں کے حقوق کا مکمل تحفظ کرے گی۔بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال کے کمشنرز کو کپاس کی مقرر کردہ امدادی قیمت پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
کپاس کے کاشتکارو ں کو ان کی محنت کا معاوضہ ضرور دلائیں گے۔کپاس کی فصل کسان کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کی ضامن ہے۔پنجاب حکومت اس ضمن میں ہر ضروری اقدام کر رہی ہے۔کسانوں کو کپاس کی قیمت 8500 روپے فی من دلانے کیلئے ہر سطح پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔محکمہ زراعت کی فیلڈ ٹیموں کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔