وہ کونسی بھارتی اداکارہ ہیں جو جسم فروشی پر مجبور ہوگئیں؟  

وہ کونسی بھارتی اداکارہ ہیں جو جسم فروشی پر مجبور ہوگئیں؟  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ جسم فروشی پر مجبور ہو گئیں، اداکارہ نےسپر اسٹار اداکار رجنی کانت اور کمل ہاسن کےسا تھ  بھی کام کیا  تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں کام کرکے کافی شہرت اور دولت سمیٹی، اس کے علاوہ انہوں نے بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ بھی کام کیا، تاہم ان کا انجام دردناک رہا۔

بھارتی میڈیا نے ساؤتھ فلم انڈسٹری کی ایک ایسی اداکارہ کی زندگی پر روشنی ڈالی ہے،بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کی اداکارہ نشا نور کا شمار 1980 کی دہائی کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا تھا۔سپر اسٹار اداکار رجنی کانت اور کمل ہاسن کےسا تھ کام کرنے والی نشا نور نے تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں کام کرکے کافی شہرت اور دولت سمیٹی، اس کے علاوہ انہوں نے بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ بھی کام کیا، تاہم ان کا انجام دردناک رہا۔

 اداکارہ کا زوال اس وقت شروع ہوا جب انہیں کام ملنا بتدریج کم ہوتا گیا اور بالآخر فلم انڈسٹری میں ان کے لیے کوئی کام نہیں بچا اور انہوں نے مایوس ہوکر فلم انڈسٹری سے ہمیشہ کے لیے کنارہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 رپورٹ کے مطابق مشکل صورتحال میں نشا کی ساری جمع پونجی بھی ختم ہوگئی اور اس موقع پر ان کے دوستوں اور گھر والوں نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔ ان کی عمر صرف 44 سال تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایسی صورتحال میں مبینہ طور پر ایک پروڈیوسر نے انہیں زبردستی جسم فروشی کے کام میں دھکیل دیا جس کے بعد وہ طویل عرصے تک منظر عام سے غائب رہیں۔

کئی سالوں بعد اداکارہ انتہائی افسوس ناک حالت میں ایک درگاہ کے باہر سڑک پر سوتی ہوئی ملیں، اس موقع پر ان کی حالت انتہائی خراب تھی اور وہ شدید بیمار تھیں۔

مسلم منیترا نامی ایک این جی او نے انہیں اسپتال میں داخل کرایا جہاں مبینہ طور پر ان میں ایڈز کی تشخیص ہوئی اور 2007 میں وہ اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئیں۔