گندم اور آٹے کے دام آسمان پر پہنچ گئے، عوام پریشان

 گندم اور آٹے کے دام آسمان پر پہنچ گئے، عوام پریشان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شہزاد خان ابدالی :شہر کی اوپن مارکیٹ میں گندم اور آٹے کے دام آسمان پر پہنچ گئے، عام آدمی میں مہنگا آٹا خریدنے کی سکت بھی نہ رہی،  یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کا رش بڑھ گیا۔شدید گرمی اور حبس میں لمبی قطاروں میں آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے۔

شہر کے یوٹیلٹی سٹوروں پر آٹے کی بدترین قلت جاری ہے ۔درجنوں یوٹیلٹی سٹوروں پر آٹے کی محدود مقدار اور صارفین کی تعداد سیکڑوں سے ہزاروں تک پہنچ گئی۔چھوٹے چھوٹے بچوں کو گود میں اٹھائے یوٹیلٹی سٹوروں پر آنے والی خواتین چلملاتی دھوپ اور حبس سے نڈھال ہوگئیں۔خواتین کا کہناتھا کہ اتنی ذلت اور خواری کے بعد بھی آٹا ملنے کی کوئی گارنٹی نہیں۔

مرد شہری بھی آٹے کے بحران پر وفاقی حکومت سے شدید نالاں نظر آئے اور کہا کہ غریب کے منہ تک روٹی کا نوالہ پہنچانا وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شاید شامل ہی نہیں ۔لوگ آٹے جیسی بنیادی ضرورت کیلئے دھوپ اور حبس میں مررہے ہیں ۔

شہریوں نے یوٹیلٹی سٹوروں پر آٹے کی قلت اور بدترین انتظامات پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نوٹس لینے اور مسائل حل کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔