ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں چئیرمین پی ٹی آئی کے چھ مقدمے دوسری عدالتوں کو منتقل کرنے کی درخواستوں کی سماعت

Islamabad High Court hearing Imran Khan's petitions, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 9 مئی سے متعلقہ مقدمات سمیت دیگر سات ضمانت کے مقدمات کے متعلق  اہم سماعت ہو رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی چھ مقدمات دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست اور بشری بی بی کی ایک مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت  ہوئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر رجسٹرار آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔

درخواست میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا س کی عدالت سے کیس دوسری عدالت منتقلی کی استدعا کی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستیں سیشن کورٹ میں زیر التواء ہیں۔ 

چیف جسٹس عامر فاروق نے چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا کہ   آپ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات لگے ہیں۔

 وکیل شیر افضل  نے جواب دیا کہ 19 جولائی کو  چیئرمین پی ٹی آئی آئیں گے تو  انہیں بائیومیٹرک کے لیے لے آؤں گا،

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا یہ سیاسی نوعیت کے مقدمات ہیں، بائیومیٹرک ختم کر دوں تو عام آدمی کا کیا قصور ہے؟ اس معاملہ پر مناسب آرڈر پاس کروں گا۔