(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے کاہنہ میں ڈاکوؤں نے پولیس اہل کاروں کو لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق جھیڈو گاؤں کے قریب 2 اہل کاروں کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس میں ڈاکو لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔
اہل کار امجد اور سرفراز ڈیوٹی کرکے واپس گھرجارہےتھے کہ راستے میں ڈاکوؤں سے سامنا ہوگیا ، جنہوں نے پولیس اہل کاروں کو لوٹ لیا۔
2مسلح ڈاکو پولیس اہل کاروں سے 15 ہزار روپے نقدی اورموبائل فون لوٹ کر فرارہو گئے۔