ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ کے 2 سے 3 مزید ایم پی ایز مستعفی ہوں گے،شاہ محمودقریشی کا دعوی

Shah Mahmood Qureshi
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ایک ایم پی اے نے استعفی دے دیا ہے جبکہ ن لیگ کے دو سے تین مزید ایم پی ایز استعفیٰ دینے والے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسمبلی میں اس وقت دونوں جماعتوں کے اراکین برابر ہیں، اب ضمنی الیکشن میں جس کا پلڑا بھاری ہوگا پنجاب اس کا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سرکاری وسائل کے استعمال کا جائزہ لینا چاہیے، دو سے تین پولنگ اسٹیشنوں پر شکایات موصول ہوئی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ بارش نہ ہو تو اچھا ٹرن آؤٹ رہے گا، ووٹرز جلد از جلد پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ کر ووٹ کاسٹ کریں، اس وقت پولنگ پُرامن طور پر جاری ہے۔