امریکا کی بھارت پرنوازشات ، جدید ترین سکورسکی ہیلی کاپٹر کی فراہمی

امریکا کی بھارت پرنوازشات ، جدید ترین سکورسکی ہیلی کاپٹر کی فراہمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت کو نوازنے کا سلسلہ جاری، امریکا نے جدید ترین سکورسکی ہیلی کاپٹر  فراہم کردیئے
 تفصیلات کے مطابق امریکا نے خطے میں اسلحے کی دوڑ کو فروغ دینے کا بیڑا اٹھا لیا اور بھارتی بحریہ کے لئے دو ایم ایچ 60 رومیو ہیلی کاپٹر اور دو ایم 60 آر ملٹی رول سکورسکی ہیلی کاپٹر فراہم کردیئے گئے ہیں ۔  ہیلی کاپٹرز کی یہ فراہمی بھارتی فوج کو جدید بنانے کی بڑی ڈیل کا ایک حصہ ہے اور اس کے تحت امریکا بھارت کومزید اسلحہ اور بھارت میں گولہ بارود تیار کرنے کی ٹیکنالوجی بھی فراہم کرے گا ۔

ہیلی کاپٹرز کی حوالگی کی تقریب نارتھ آئی لینڈ  سان ڈیاگو میں واقع نیول ائیر اسٹیشن میں ہوئی جہاں امریکی حکام نے بھارتی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو کی موجودگی میں سکورسکی ہیلی کاپٹرز بھارتی بحریہ کے نائب سربراہ وائس ایڈمرل ریونیت سنگھ کے حوالے کیے۔