ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب میں نماز کے اوقات میں کاروباری مراکز بند رکھنے کی پابندی ختم 

سعودی عرب حکومت کا فیصلہ
کیپشن: کاروبار مراکز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  سعودی عرب میں اب نماز کے اوقات کے دوران دکانیں اور کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
سعودی ایوان صنعت و تجارت کے سربراہ عجلان بن عبدالعزیز العجلان  کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا کہ خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے مملکت میں تمام تجارتی مراکز اور کاروباری سرگرمیوں کو اوقات نماز کے دوران کھلے رہنے کی اجازت دی جائے گی۔عکاظ اخبار کے مطابق ایوان ہائے صنعت و تجارت نے ہدایت جاری کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد، صارفین کو انتظار کی زحمت اور رش سے بچانے کے لیے اوقات نماز کے دوران دکانیں کھلی رکھیں۔

یاد رہے کہ سعودی ارکان شوری عطا الثبیتی، ڈاکٹر فیصل الفاضل، ڈاکٹر لطیفہ الشعلان اور ڈاکٹر لطیفہ العبد الکریم نے سفارش کی تھی کہ اوقات نماز کے دوران تجارتی ادارے بند کرنے کی پابندی اٹھالی جائے۔ سفارشات میں مزید کہا گیا تھا کہ جمعے کو اس سے مستثنیٰ رکھا جائے۔ پٹرول سٹیشنوں اور فارمیسیوں پر سے بھی یہ پابندی اٹھانے کی سفارش کی گئی تھی۔