ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سول ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں کیلئے خوشخبری

سول ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید ) سول ایوی ایشن حکام نے انٹرنیشنل پروازوں میں فیملیز کے لیے سماجی فاصلے کی شرط ختم کر دی۔ ایک ہی شناختی کارڈ یا ایک فیملی کے مسافر اکھٹے بیٹھ سکیں گے۔ سی اے اے نے کی جانب سے تمام ائیرپورٹس مینجرز اور  ائیرلائینز انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے انٹرنیشنل پروازوں کے لیے اہم فیصلہ، بیرون ملک جانے والی فیملیز کے لیے سماجی فاصلے کی شرط ختم کر دی گئی۔ ایک ہی شناختی کارڈ یا ایک فیملی کے مسافر اکھٹے بیٹھ سکیں گے۔ سی اے اے نے کی جانب سے تمام ائیرپورٹس مینجرز اور ائیرلائینز انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا، بین الاقوامی فلائیٹ میں ایمرجنسی کے لیے 3 قطاریں خالی چھوڑنے کی شرط میں بھی نرمی کر دی۔

سی اے اے کیجانب سے جاری ہدایات کے مطابق ائیرلائن انتظامیہ جہاز میں ایک قطار ایمرجنسی کے لیے خالی رکھے گی۔ ائیرلائن انتظامیہ جہاز میں 70 فیصد تک مسافر سوار کرے گی۔ سماجی فاصلے اور ایمرجنسی سیٹوں کی شرائط میں نرمی سے ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا۔