بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی عمر کتنی

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی عمر کتنی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بالی ووڈ انڈسٹری کی خوبصورت باربی ڈول  کترینہ کیف نے انٹری کے ساتھ ہی وہ مقام حاصل کیا جس پر  وہ خود بھی حیران ہیں، اپنی منفرد اداکاری کی بدولت بالی ووڈ فلم انڈسڑی کے نامور اداکارؤں کے ساتھ وہ کام کرچکی ہیں، گزشتہ روز  کترینہ نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں خوبصورت باربی ڈول  کترینہ کیف کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں،اداکاری کے منفرد کردار ادا کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی بالی ووڈ سٹار نے متعدد فلموں میں کام کیا اور دیکھنے والوں نے ان کی اداکاری کو خوب سراہا،میگا سٹار سلمان خان نے ان کو بالی ووڈ انڈسٹری میں متعارف کرایا،اس کے بعد سلمان خان اور کترینہ کیف کے دوستی بھی کافی حد تک بڑھ گئی جبکہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ دنوں جلد شادی کرنے والے ہیں، مگر بالی ووڈ کے سلطان کی جانب سے ان خبروں کی تردید کی گئی۔

خوبصورت اداکارہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے اپنی کم فلموں میں بالی ووڈ کی ان شخصیت کے ساتھ کام کیا جن کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہش فلم انؑڈسڑی میں آنے والے ہر اداکار کی ہوتی،بھارتی اداکارہ کترینہ کیف ایک منفرد پہچان رکھتی ہیں، چہرے پر مسکراہٹ ،شوخ اور چنچل ادائیں رکھنے والی باربی ڈول کے انسٹاگرام پر فینز4 کروڑ سے بھی زیادہ ہیں،گزشتہ روز انہوں نے اپنی 37 ویں سالگرہ منائی۔انسٹا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کی جانب سے سالگرہ پر دی جانے والی نیک تمناؤں اور مبارکباد کا شکریہ ادا کیا ۔

کورونا لاک داؤن کی وجہ سے وہ ان دنوں اپنی بہن ایزابیل کےساتھ  ممبئی میں موجود ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ رہی ہیں۔کورونا کت دوران ان کی متعدد ویڈیوز سامنے آئیں جن میں وہ  گھر کے کاموں مثلاً صفائی، کوکنگ اور ڈش واشنگ میں مصروف دکھائی دیں گئیں۔

سالگرہ کے موقع پر بنائی گئی ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ کے آگے 3 کیک رکھے ہوئے ہیں جنہیں وہ خوشی خوشی کاٹ رہی ہیں۔ سالگرہ پر اُن کے  سب سے قریبی اور پرانے دوست سلمان خان کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دی گئی۔بھارتی شوبز سٹارز کی جانب سے بھی ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

View this post on Instagram

???? + ???? = ????thank u for all the birthday wishes ???? ????

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif) on

  

View this post on Instagram

Happy bday Katrina . . @katrinakaif

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) on

M .SAJID .KHAN

Content Writer