وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی ؟ اہم خبر آگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی ؟ اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو گھر بھیجنے اور پی ٹی آئی کی طرف سے نیا وزیر اعلیٰ لانے کی خبریں زیر گردش ہیں،متبادل کے طور پر کچھ نام بھی دئیے جارہے ہیں۔لیکن تحریک  انصاف کے سینئر رہنما اس کی سختی سے تردید کرتے نظر آتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے۔شبلی فراز نے عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پرچلنے والی خبروں کی ٹوئٹر پیغام کے ذریعے وضاحت کی۔وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، ان کی تبدیلی کے حوالے سے کی جانے والی تمام قیاس آرائیاں بے بنیاداور بددیانتی پر مبنی ہیں۔

دوسری جانب ایک بڑی خبر زیر گردش ہے  جس کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ ن کے اراکین صوبائی اسمبلی کو ساتھ ملانے کے لیے حکومتی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق بدھ کے  روز دومختلف عشائیوں میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما یونس انصاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے35 سے 40 ارکان ہمارےساتھ ہیں، ن لیگ کا فارورڈ بلاک بہت جلد سامنے آجائے گا۔ ان کی قیادت میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  سے ن لیگ کے6 اور پیپلزپارٹی کا ایک رکن پہلے ہی ملاقات کرچکا ہے۔

 مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی میں فارورڈ بلاک کی خبروں کی تردید کرتے  ہوئے کہاہے کہ ن لیگ پہلے سے زیادہ متحد ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے فارورڈ بلاک کا دعوٰی ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ مکانوں کی طرح کھوکھلا اور جھوٹا ہے۔ سلیکٹڈ حکومت کی کارکردگی صفر ہے اور سب زبانی جمع خرچ ہے،عوام حکومت کو مسترد کرچکی ہے۔


خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کیے جانے سے متعلق افواہیں زیر گردش ہیں۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer