مسلم لیگ ن کے رہنماوں کوکیمپ جیل دورے کی اجازت نہ مل سکی

مسلم لیگ ن کے رہنماوں کوکیمپ جیل دورے کی اجازت نہ مل سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: مسلم لیگ ن کے رہنماوں کوکیمپ جیل دورے کی اجازت نہ مل سکی، لیگی ارکان صوبائی اسمبلی کا کیمپ جیل کےباہراحتجاج۔

لاہور سےتعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے ارکان صوبائی اسمبلی میاں مجتبی شجاع الرحمان، چودھری شہباز، احمد سیف الملوک کھوکھر، صبا صادق اور سمیع اللہ خان سمیت کو کیمپ جیل داخلے کی اجازت نہ مل سکی، ایم پی اے مرزا جاوید نےاجازت نہ ملنے پر پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل کوکیمپ جیل جانے سے روک دیا۔ جبکہ ارکان اسمبلی جیل کا دروازہ بجاتے رہے، میاں مجتبی شجاع الرحمان، چودھری شہبازاحمد اور رمضان بھٹی سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ جیل میں جانے کے حوالے سےآئی جی اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو درخواست دی۔

ان کا دورہ کرنے کا مقصد قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کاجائزہ لینا تھا، ارکان صوبائی اسمبلی سعدیہ تیمور، کنول لیاقت ایڈووکیٹ اور راحت افزا نے کہا کہ بطورممبراسمبلی جیل کا دورہ کرنا ان کا حق تھا، پنجاب اسمبلی میں اس حوالے سے آواز اٹھائیں گے۔ ن لیگی رہنماوں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت مسلم لیگ ن سےخوف زدہ اور گھبراہٹ کا شکار ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer