شہباز شریف کی عوام سے نواز شریف کا ساتھ دینے کی درخواست

 شہباز شریف کی عوام سے نواز شریف کا ساتھ دینے کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان قریشی:پاکستان مسلم ن کے صدر میاں شہباز شریف کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے135 اور136 کےعوام سے میاں نواز شریف کا ساتھ دینے کی درخواست کی۔

مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا قافلہ رائیونڈ روڈ پر دبئی ٹاؤن پہنچا تو لیگی امیدوار ملک سیف الملوک کھوکھر سمیت کارکنان کی جانب سے پارٹی صدر کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:نگران حکومت کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا
شہبازشریف لیگی امیدوار ملک سیف الملوک کھوکھر کے ہمراہ رائیونڈ سمیت شاہ پور کانجراں اور مختلف مقامات پر گئے۔مختلف مقامات پر عوامی اجتماع سے خطاب میں جہاں شہباز شریف نےعوام سے پچیس جولائی کو شیر پرمہر لگانے کی درخواست کی وہیں پارٹی قائد میاں نواز شریف کے ساتھ جاری زیادتیوں کا بھی ذکرکیا۔