زین مدنی : بھارتی پنجابی کامیڈی فلم ’’اک کڑی‘‘ سینماؤں میں ریلیز کردی گئی ۔
فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ولی فلمز ڈسٹری بیوٹر کمپنی کے پاس ہیں ، فلم کا مرکزی کردار اداکار شہناز گل نے نبھایا ہے۔ فلم کو امپورٹ پالیسی کے تحت ریلیز کیا گیا ہے اور فلم کو ملٹی پلیکس سینماؤں میں نمائش کے لیے پیش کیاگیا ہے۔
فلم کی کہانی ایک خاندان کی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے ارینجڈ میرج پر شک کرتی ہے اور اپنے منگیتر کے ماضی کو جاننے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ 1950 کی دہائی اور موجودہ دور (2025) کے درمیان parallels دکھاتی ہے، جس میں مزاح، جذبات اور اچھی موسیقی کا امتزاج ہے۔