ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹریٹ چلڈرن کے تحفظ، بحالی اور فلاح و بہبود کیلئے ملک بھر میں مؤثر اقدامات جاری ہیں؛ سارہ احمد

سٹریٹ چلڈرن کے تحفظ، بحالی اور فلاح و بہبود کیلئے ملک بھر میں مؤثر اقدامات جاری ہیں؛ سارہ احمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا ہے کہ اقلیتی بچوں کے تحفظ کے لیے بین المذاہب چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی قائم کر دی گئی،پازیٹو پیرنٹنگ اور گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ سے متعلق ملک گیر آگاہی مہمات چلائی گئیں۔ 

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے یو این سی آر سی کے جنیوا میں منعقدہ 100ویں جائزہ اجلاس میں حکومتِ پاکستان کی نمائندگی کی۔ وزیراعظم پاکستان کے تشکیل کردہ اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کی۔ 

یو این سی آر سی میں پاکستان کی پیش کردہ رپورٹ پر 100واں جائزہ اجلاس منعقد ہوا،وفد میں سیکرٹری وزارت انسانی حقوق عبد الخالق شیخ، بیرسٹر ظفراللہ، بیرسٹر حیا ایمان زاہد اور دیگر شامل ہیں۔ دو روزہ جائزہ اجلاس میں اقوام متحدہ کی ریویو کمیٹی کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے مؤثر جوابات دیئے گئے۔ 

  چیئرپرسن سارہ احمد نے پاکستان میں بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے نمایاں اقدامات سے کمیٹی کو آگاہ کیا،اس موقع پر وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے واضح اور جامع پالیسی موجود ہے۔ 

  چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ یو این سی آر سی کے جائزہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ہمارے لیے بڑا اعزاز ہے،پاکستان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹ چلڈرن کے تحفظ، بحالی اور فلاح و بہبود کے لیے ملک بھر میں مؤثر اقدامات جاری ہیں،ضرورت مند بچوں کے لیے ادارہ جاتی نگہداشت کے ساتھ متبادل نگہداشت کے نظام کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتی بچوں کے تحفظ کے لیے بین المذاہب چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی قائم کر دی گئی،پازیٹو پیرنٹنگ اور گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ سے متعلق ملک گیر آگاہی مہمات چلائی گئیں،ریسکیو کیے گئے بچوں کو تعلیم، صحت، رہائش، قانونی معاونت اور نفسیاتی کونسلنگ فراہم کی جا رہی ہے۔ 

 اس موقع پر چیئرپرسن سارہ احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے اور سفیر بلال احمد سے بھی ملاقات  کی۔