ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : “ڈرگ فری ویژن” پر عملدرآمد، ڈولفن سکواڈ کی بھرپور کارروائیاں جاری

لاہور : “ڈرگ فری ویژن” پر عملدرآمد، ڈولفن سکواڈ کی بھرپور کارروائیاں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہورشہر میں “ڈرگ فری ویژن” پر مؤثر عملدرآمد جاری ہے، جس کے تحت ڈولفن سکواڈ نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر دیا  گیاہے۔

 ترجمان ڈولفن کے مطابق مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے سول لائن، گلبرگ، مزنگ، اچھرہ اور دیگر علاقوں میں سٹاپ اینڈ سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کی چیکنگ کی، جس کے نتیجے میں 14 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ 22 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔

گرفتار ملزمان میں رضوان، شہزاد، بلال، ساجد، جان سمیت دیگر افراد شامل ہیں، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا کہ منشیات کے غلیظ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس ناسور کا قلع قمع کر کے دم لیا جائے گا۔