سٹی 42 : لاہوریوں کیلئے تاریخی گریٹر اقبال پارک میں تفریح کا ایک اور منصوبہ سامنے آگیا۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے اقبال پارک میں فیملیز کیلئے 2 ایکڑ پر محیط پلے لینڈ کا افتتاح کردیا۔
وائس چیئرمین پی ایچ اے لاہور غزالی سلیم بٹ اور ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور بھی ہمراہ تھے۔
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ پارکس میں بچوں اور فیملیز کیلئے منفرد تفریحی سہولیات بے حد ضروری ہیں، قدرتی ماحول میں تفریح کے مواقع صحت مند سرگرمیوں کی بحالی میں مددگار ہوں گے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پلے لینڈ کو ڈزنی لینڈ کی طرز پر تعمیر کیا گیا اور موشن رائیڈ کی سہولت موجود ہے، جھولوں اور دیگر میٹریل کیلئے یو ای ٹی کے فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل کیے گئے۔
وزیر ہاؤسنگ کی جانب سے پارکس میں فٹنس سرٹیفیکیٹ ،ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات دیئے گئے۔