ویب ڈیسک:بی سی سی آئی نے بورڈر گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 3-1 سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے لیے نئے کوچ کا تقرر کردیا۔
پاکستان میں آئندہ ماہ 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے نیا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ہے، بی سی سی آئی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیجنڈ کرکٹر سیتانشو کوٹک کو بھارت کے نئے بیٹنگ کوچ طور پر چنا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے بڑے بڑے ناموں کو نظرانداز کرتے ہوئے سوراشٹرا کے مشہور کرکٹر کو انگلینڈ کے خلاف ہوم وائٹ بال سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ بنایا ہے۔
بھارت کے موجودہ کوچنگ اسٹاف میں ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر، بولنگ کوچ مورنے مورکل، فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ، اور دو اسسٹنٹ کوچ، ابھیشیک نائر اور ریان ٹین ڈوشیٹ شامل ہیں۔
اس سے قبل تک بھارتی ٹیم کے پاس ٹیم کے پاس کوئی ماہر بیٹنگ کوچ نہیں تھا، گمبھیر اور نائر ہی اپنی تقرری کے بعد سے بلے بازوں پر توجہ مرکوز کی تھی، تاہم بھارتی ٹیم کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست ہوئی۔
بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق کوٹک چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے پہلے بیٹنگ کوچ کا کردار سنبھالیں گے، بھارت کو 22 جنوری سے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گا۔