اڈیالہ جیل میں ہماری سخت تلاشی لی جاتی ہے، لطیف کھوسہ

 اڈیالہ جیل میں ہماری سخت تلاشی لی جاتی ہے، لطیف کھوسہ
کیپشن: Latif Khosa, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور سنیئر وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ہماری سخت تلاشی لی جاتی ہے،  خواتین وکلا کو بھی اس عمل سےگزرنا پڑتاہے۔

لطیف کھوسہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ کمرہ عدالت میں روسٹرم پر روشنی کے بنا کیس کو پڑھتے ہیں، اس ماحول میں کیس چلنا اور وکالت کرنا انتہائی شرمناک ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج سنگل بینچ کو کیس لگا دیا گیا، یہ غلطی ہائیکورٹ کے عملے سے ہوئی جبکہ جج نے ہی کہا کہ یہ کیس 2 ججز کے پاس ہونا چاہیئے تھا۔