ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: نوجوان کی خود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش

Chohang,suicide attempt,youngman,City42
کیپشن: Fire,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) لاہور کے نواحی علاقے چوہنگ میں 28 سالہ محمد رمضان نے خودکشی کی کوشش کی جسے ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے رہائشی 28 سالہ محمد رمضان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی، موقع پر موجود لوگوں نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جس پر ریسکیو ٹیم نے بروقت پہنچ کر کارروائی کی اور آگ پر قابو پایا۔

 متعلقہ تھانے کی پولیس کے مطابق نوجوان کو شدید زخمی حالت میں فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔