دل کی دھڑکن اور ڈپریشن سے آگاہی دینے والا فیس ماسک

دل کی دھڑکن اور ڈپریشن سے آگاہی دینے والا فیس ماسک
کیپشن: Face mask file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سائنسی میدان میں روز بروز ترقی ہوتی جا رہی ہے،اب سائنسدانوں نے ایک ایسا سمارٹ فیس ماسک تیار  کر لیا ہے جو طبی ڈیٹا ٹریک کر سکے گا۔
 تفصیلات کے مطابق یہ کارنامہ امریکہ کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے انجام دیا ہے،  غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیس بٹ نامی اس این 95 ماسک کے اندر ایک سنسر نصب ہے جو متعدد طرح کا طبی ڈیٹا محسوس کرتا ہے۔

 یہ سنسر سر کی حرکت کے ساتھ خون پمپ ہونے سے دل کی دھڑکن کی جانچ تک کی پڑتال کرتا ہے ، علاوہ ازیں ماسک سانس لیک ہونے یا ناقص فٹنگ سے بھی آگاہ کرتا  ہے جبکہ یہ سنسر متعدد عوارض کو شناخت کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

دل اور سانس کے ڈیٹا سے یہ بھی معلوم  کیا جا سکتا ہے کہ کہیں آپ تناﺅ یا ڈپریشن کے شکار تو نہیں مگر اس ماسک میں موجود سنسر کو چارج نہیں کیا جاسکتاحالانکہ پروٹوٹائپ ماڈل میں بیٹری موجود ہے مگر سنسر سانس کی طاقت، حرارت، حرکت اور سورج سے ماسک کی زندگی کو 11 دن تک بڑھا سکتا ہے۔محققین بتدریج اس ماسک کو بیٹری فری بنانا چاہتے ہیں۔ابھی یہ ماسک کلینکل ٹرائلز اور دیگر ٹیسٹوں سے گزرنے کے بعد  استعمال کے لئے تیار ہوگا۔