ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بددیانت حکومت کےدور میں زرعی ملک غذائی قلت کا شکار ہوگیا: حمزہ شہباز

بددیانت حکومت کےدور میں زرعی ملک غذائی قلت کا شکار ہوگیا: حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم : اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کی کھاد بحران اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر حکومت پرتنقید ۔بددیانت حکومت کےدور میں زرعی ملک غذائی قلت کا شکار ہوگیا،پٹرول اور ڈیزل 74 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔
 حمزہ شہبازشریف نےکہاکہ کھاد کارخانوں کو گزشتہ چند ماہ کے دوران گیس فراہمی نہ ہونے سے بھی پیداوار کم ہوئی کرپٹ حکومت کی سرپرستی میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کا بازار گرم ہے۔ حمزہ شہباز نےکہاکہ تین ہزار روپے بلیک میں یوریا مل جانے والا کسان خوش قسمت تصور ہو رہا ہے۔ حکومتی غفلت اور مجرمانہ نااہلی سے گندم کی پیداوار 15 سے 20 فیصد متاثر ہو ا۔انہوں نےکہاکہ ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ بھی کھاد کے لئے دربدر پھرتے کسان پر بجلی بن کر  گرا ہے،پٹرولیم مصنوعات پرحکومت 31 روپے سے زائد ٹیکسز کی مد میں  وصول کررہی ہے۔