طاہر اشرفی کی مولانا کو چائے کے ساتھ حلوہ کی پیشکش

طاہر اشرفی کی مولانا کو چائے کے ساتھ حلوہ کی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ختم نبوت کی چوکیدار ہے، فرانس میں جو خاکے بنائے گئے اس پر تمام اسلامی ممالک سے رابطے میں ہیں۔

سیرت اکیڈمی اپر مال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ مقدسات اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھرپور قانونی کارروائی ہو گی، سانحہ مچھ کے ملزمان کے پیچھے جو بھی قوتیں ہوں گی کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ملک دشمنوں کو اکٹھا کیا جا رہا ہے، ناموس رسالت کے مسئلے پر کمپرومائز نہیں کیا جائیگا، نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور دیگر انبیاء کے احترام کا قانون بنایا جائے گا۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مدارس پہلے وزرات صعنت میں رجسٹرڈ کیا جاتا تھا، اب مدارس کو تعلیم کے طور پر لیا جا رہا ہے۔ مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں کہ اب مدارس اور مساجد کو زیادہ تحفظ ہے یا ماضی میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے عقیدے پر آج زیادہ تحفظ ہے یا ماضی میں تھا، حکومت خطیبوں کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اس پر بھی کچھ لوگوں کو تکلیف ہے، ہم کسی کو سیاست کی آڑ میں فتوے بازی نہیں کرنے دیں گے۔ 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا کو چائے کیساتھ حلوہ بھی دیں گے، ایسا حلوہ کھلائیں گے کہ طبعیت خراب نہ ہو، وفاق مدارس ہمارا ہے وفاق مدارس نے پہلے بھی ایکشن لیا تھا۔