پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے،6 پروڈکشن یونٹس،4 ڈیپارٹمنٹل سٹورز، 2 فاسٹ فوڈ پوائنٹس کو سیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ی پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کا کہنا ہے کہ اسامہ چکن برگرجی ون مارکیٹ کو ناقص مصالحوں کے استعمال، گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پر، واپڈا ٹاؤن میں چکن ناؤ نامی ریسٹورنٹ کوفنگس زدہ فریزر اور انتہائی بدبودار کچن کے باعث، مین مارکیٹ میں گلبرگ سٹور کو زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر، گلشن راوی میں صدف ڈیپارٹمنٹل سٹورکوغیر معیاری سٹوریج اورچوہوں کی موجودگی پر، راج گڑھ میں رمضان بیکری کو بدبودار مشینری کےاستعمال پرسیل کیا گیا۔

اس کے علاوہ باغبانپورہ میں غازی چکن سیل پوائنٹ کو انتہائی بدبودار فریزر کے استعمال اور حشرات کی بہتات پر، المدینہ سویٹس پروڈکشن یونٹ کومٹھائی میں مردہ حشرات کی موجودگی اور کھلے رنگوں کے استعمال پر، واہگہ میں صفدرنمکویونٹ کوناقص آئل کےاستعمال پر، ملک شہزاد پان شاپ کو ممنوعہ گٹکا کی فروخت پر، سردار فش کارنر کے گودام کو چوہوں، چھپکلیوں کی موجودگی اور کھلے مصالحہ جات کی موجودگی پر، واہگہ میں بھولاسویٹس پروڈکشن یونٹ کوکھلے رنگوں کے استعمال پر، یاسر بیکری کو ٹوٹے انڈوں کےاستعمال اور فوڈلائسنس نہ ہونے پرسیل کیا گیا۔

       

Shazia Bashir

Content Writer