ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوبز فنکاروں نے بجلی کی قیمتوں میں متوقع اضافے کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیدی

شوبز فنکاروں نے بجلی کی قیمتوں میں متوقع اضافے کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہر بھر سے (زین مدنی ) شوبز فنکاروں نے بجلی کی قیمتوں میں متوقع اضافے کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیدی ' حکومت سے قوم کو مزید مسائل کا شکار کرنے سے باز رہنے کا مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں متوقع بھاری اضافے کے خلاف شوبز فنکار بھی میدان میں آچکے ہیں.اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کے دوران شوبز اداکارہ خوشبو خان، ندا چوہدری، ثوبیہ خان ' میگھا 'ہما علی 'گلوکارہ عینی طاہر ہ 'کامیڈین قصیر پیا اور ناصرچنیوٹی سمیت دیگر فنکاروں نے کہا کہ غر یب آدمی پہلے ہی بدترین مسائل کا شکار ہو چکا ہے ان حالات میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے ظلم کی انتہائی ہوگی جس کے خلاف ہم بھی احتجاج کر نے پر مجبور ہوں گے.

اس لیے حکومت کسی بھی ایسے ظالمانہ اقدام سے باز رہے اور قوم پر مہنگائی کے بم بر سانے کی بجائے ان کو ریلیف دیں ہم وزیر اعظم عمران خان سے بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہ وہ قوم سے تبدیلی کے وعدے کو پورا کریں اور ملک بھر میں بجلی گیس اور پٹر ولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں کم کی جائے تاکہ عام آدمی کی مشکلات کا خاتمہ ہوسکے.

Shazia Bashir

Content Writer