ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں 50 فیصد اساتذہ کی حاضری کی پالیسی ختم

سکولوں میں 50 فیصد اساتذہ کی حاضری کی پالیسی ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ہال روڈ (جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی 50 فیصد اساتذہ کی حاضری کی پالیسی ختم کردی، اتھارٹی نے کل پیر سے تمام اساتذہ کو سکول حاضرہونے کا پابند کردیا، نہم سے بارہویں جماعت کے علاوہ دیگر اساتذہ بھی سکول حاضر ہوں گے۔ 

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 50 فیصد اساتذہ کی حاضری کی پالیسی ختم کردی، سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کے مطابق کل سے تمام اساتذہ روزانہ کی بنیاد پر سکول آئیں گے، واضح رہے کہ اس سے قبل 50 فیصد اساتذہ پیر اور 50 فیصد جمعرات کو سکول آتے تھے۔

 پرویزاختر کا کہنا تھا کہ تعلیمی سلسلہ شروع ہوتے ہی اساتذہ کو سکولوں میں پوری ڈیوٹی دینا ہوگی، سکولوں میں (ب) فارم، ویکنسی پوزیشن اور آئی بی اے این نمبر کا کافی کام زیرالتواء ہے۔ پرویز اختر نے مزید کہا کہ اساتذہ کی حاضری سے ہی تمام کام بروقت مکمل ہو سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی غیر حاضری کی صورت میں متعلقہ ہیڈز جواب دہ ہونگے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے 18 جنوری سے سکول کھلنے کے اعلان کے بعد اساتذہ نے سکولوں میں طلبا کو ویلکم کرنے کے لئے  تیاریاں شروع کر دی ہیں, سکول میں صفائی ستھرائی اور رنگ و روغن کا کام جاری ہے، جبکہ طلبا کے مابین سماجی فاصلے کے لئے دائرے بھی کھینچ دیئے گئے ہیں۔ بیشتر سکولوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer