(قذافی بٹ) الیکشن کمیشن نےووٹ اندراج،منتقلی،اعتراض،حذف اور درستگی کوائف کےفارم جمع کرانےکی آخری تاریخ 24 جنوری مقرر کردی۔
ووٹرز آگاہی مہم کےلیےالیکشن کمیشن نےپی ٹی اے سے سروس میسج کا بھی آغاز کردیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سےووٹرز کے لیےجاری پیغام میں کہا گیا ہےکہ ووٹرزووٹ کےاندراج کو اپنےشناختی کارڈ پردرج مستقل یا موجودہ پتہ پریقینی بنائیں،ووٹراپنے ووٹ اندراج اورڈسپلےسنٹر کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کےمطابق اندراج و منتقلی ووٹ کےلیےفارم نمبر15، ووٹ پراعتراض/حذف کےلیے فارم نمبر16اوردرستگی کوائف کے لیےفارم نمبر17جمع کرایا جائے، فارم ڈسپلے سنٹرز،دفترضلعی الیکشن کمشنرز،رجسٹریشن افسران اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سےحاصل کیے جاسکتے ہیں۔