عدالت نے پہلے کی طرح سابق وزیراعظم پر نرم ہاتھ رکھا: اعتزاز احسن

عدالت نے پہلے کی طرح سابق وزیراعظم پر نرم ہاتھ رکھا: اعتزاز احسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اگر اقامہ پر سزا ہو جاتی تو پھر وہ یہ نہ کہتے مجھے کیوں نکالا ؟ اب عوام ان کے ظلم کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔

مال روڈ پر اپوزیشن کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پولیس نے ماڈل ٹاؤن میں معصوم شہریوں پر جس طرح گولیاں برسائیں اس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی جبکہ پولیس نے یہ سب شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے کہنے پر کیا لیکن اب عوام ان کے ظلم کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پورے ملک میں لوگوں سے کہتے پھر رہے ہیں کہ مجھے کیو ں نکالا ؟میں کہتا ہوں کہ اگر عدالت ان کو اقامہ پر سزا دے دیتی تو پھر یہ کبھی نہ کہتے کہ مجھے کیوں نکالا ؟ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عدالت نے پہلے کی طرح اس بار بھی سابق وزیراعظم پر نرم ہاتھ رکھا جس کی وجہ سے وہ بچ گئے۔