ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران  اسسٹنٹ کمشنر  ہاظم بنگوار پر  پیٹرول بم سے حملہ

 تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران  اسسٹنٹ کمشنر  ہاظم بنگوار پر  پیٹرول بم سے حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کراچی کی لی مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران  اسسٹنٹ کمشنر  ہاظم بنگوار پر  پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس میں  وہ  محفوظ  رہے۔

ہاظم بنگوار کا کہنا تھا کہ  تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا رہا تھا کہ اس دوران  ان پر نامعلوم شخص کی جانب سے پیٹرول بم پھینکا گیا لیکن وہ بچ گئے جبکہ پیٹرول بم گرنے سے ایک دکان میں آگ لگ گئی۔ہاظم بنگوار  نے بتایا کہ حملے میں ملوث تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ہاظم بنگوار کا کہنا تھا کہ دکان پر لگی آگ پر بھی اسی وقت اپنی مدد آپ کے تحت قابو پایا گیا جب کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی مکمل کیا گیا۔ 

حاظم بھنگوار نے کہا گلیوں سے پیٹرول بم سے لیس شرپسندوں نے حملہ کردیا،ہم اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، 

لیمارکیٹ کو کلئیر کیا جائے گا اور ہر مافیا سے پاک کیا جائے گا اللہ کا شکر ہے کہ تمام ٹیم ممبران میرے محفوظ ہیں۔