ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان میں بجلی کی بلا تعطیل فراہمی یقینی بنانے کا حکم

 رمضان میں بجلی کی بلا تعطیل فراہمی یقینی بنانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وفاقی وزیر بجلی و توانائی اویس لغاری نے  رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانےکے احکامات جاری کردیے۔پاور ڈویژن کی جانب سے الیکٹرک سمیت تمام بجلی کمپنیوں کیلئے  ایس او پیز بھی جاری کردیئے گئے۔

وفاقی وزیر اویس لغاری نےسحر وافطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی سمیت تمام ڈسکوز کو بجلی صارفین کی شکایات کے فوری ازالےاور سی ای اوز کو کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ۔

ہائی لاسز والے علاقوں  کو انسداد بجلی چوری مہم کے مطابق ڈیل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بھی سحر وافطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے جبکہ  لوڈمینجمنٹ کو سحر وافطار کے علاوہ اوقات میں ایڈجسٹ کرنے   کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ڈسکوز کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے اجتناب کرنے کی ہدایت بھی کی گئیں ہیں۔پاور ڈویژن  کے مطابق فیصلے کامقصد بقایاجات اور نقصانات میں اضافے کو روکنا ہے ۔