ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: کوٹ لکھپت ہسپتال میں مزدوروں کے کروڑوں روپے خورد برد ہونے کا انکشاف

لاہور: کوٹ لکھپت ہسپتال میں مزدوروں کے کروڑوں روپے خورد برد ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: سوشل سکیورٹی کوٹ لکھپت ہسپتال میں مزدوروں کے کروڑوں روپے خورد برد ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہسپتال کے اکاؤنٹ آفیسر محمد افتخار نے مبینہ طور پر جعلسازی کے ذریعے 14 کروڑ روپے ہتھیا کر غائب ہوگیا جبکہ نجی بینک میں ٹرانزیکشن ویریفیکیشن کے لیے اپنا نمبر درج کروا رکھا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بیلنس شیٹ میں تبدیلیاں کر کے اتھارٹی اور افسران کو رقم کے معاملے پر مطمئن کرتا رہا۔محمد افتخار تین سال تک غیر قانونی طور پر رقوم نکلواتا رہا اور اس دوران لاکھوں روپے کی متعدد ٹرانزیکشنز کی جاتی رہیں۔

ابتدائی طور پر محکمہ سوشل سکیورٹی کئی ہفتوں تک معاملے سے لاعلم رہا  متعلقہ ملازم کے مسلسل غیر حاضر رہنے پر انکوائری کا آغاز کیا گیا۔

سوشل سکیورٹی نے محکمہ اینٹی کرپشن کو ملزم افتخار کے خلاف کارروائی کے لیے خط لکھ دیا ہے جبکہ مکمل تحقیقات کا حکم دے کر ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا گیا ہے۔