ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظرثانی کرے:شرجیل میمن

وفاقی حکومت پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظرثانی کرے:شرجیل میمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 اس حوالے سے شرجیل میمن نے کہا ہے کہ رمضان سے قبل پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کو مزید بڑھا دے گا، اس فیصلے سے غریب اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہوگا۔ 
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

 ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو حقیقی اور بامعنیٰ معاشی ریلیف فراہم کرے۔