ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کی جرابوں سے سونے کی 18 اینٹیں برآمد

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کی جرابوں سے سونے کی 18 اینٹیں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کی جرابوں سے سونے کی 18 اینٹیں برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش کھٹاس میں پڑ گئی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دبئی جانے والے ایک مسافر شہزاد احمد کو مشکوک جان کر تلاشی لی گئی، دورانِ تلاشی مسافر کی جرابوں سے سونے کی 18 اینٹیں برآمد ہوئیں، جس کا وزن 2 کلوگرام سے زیادہ بتایا جا رہا ہے۔

اے ایس ایف حکام نے برآمد شدہ سونا اور ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا اور سونا ضبط کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس بات کا پتا لگایا جا رہا ہے کہ اس نیٹ ورک میں اور کون کون سے لوگ ملوث ہیں۔