ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روایتی کھیلوں کو زندہ رکھنے کے لیے وادی کالاش میں دو روزہ میلہ

روایتی کھیلوں کو زندہ رکھنے کے لیے وادی کالاش میں دو روزہ میلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) چترال کی وادی کالاش کے گاؤں شیخاندہ بمبوریت میں دو روزہ مقامی سرمائی کھیلوں کے میلے کا آغاز ہوگیا ہے۔
 لوئر چترال کی ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والا یہ میلہ علاقے کی منفرد ثقافتی شناخت اور روایتی کھیلوں کو زندہ رکھنے کی اہم کاوش قرار دیا جا رہا ہے۔

میلے میں نسل در نسل منتقل ہونے والے روایتی کھیل پیش کیے جا رہے ہیں جو آج بھی اپنی مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہیں، شائقین نے بزکشی کے سنسنی خیز مقابلوں سے لطف اٹھایا، جبکہ مقامی کھیل ‘ہِم غال’ (برفانی پولو) اور روایتی کُشتی کے مقابلے بھی توجہ کا مرکز رہے۔

 https://chitraltoday.net/wp-content/uploads/2026/02/ice-skating-.webp

قدیم کھیلوں میں مہارت رکھنے والے مقامی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی ہندوکش کی قدیم کھیلوں کی روایت کی جھلک دکھائی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد عیسیٰ خان نے بتایا کہ ہمارا بنیادی مقصد نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے، جبکہ اپنی قدیم روایات کو زندہ رکھنا بھی ہماری ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کھیلوں کے انعقاد سے ہم نہ صرف اپنی تاریخ کو محفوظ بنا رہے ہیں بلکہ مقامی معیشت کو بھی فروغ دے رہے ہیں اور دنیا کو کالاش قوم کی مہمان نوازی دیکھنے کی دعوت دے رہے ہیں۔

https://wenews.pk/wp-content/uploads/2024/05/Kalash-Elders.jpg

انتظامیہ کے مطابق میلے سے قبل سٹیج، تماشائیوں کے بیٹھنے کے انتظامات، سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کا جامع منصوبہ مکمل کیا گیا تاکہ بڑی تعداد میں آنے والے افراد کو کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

میلے میں سیاحوں کی آمد سے مقامی گیسٹ ہاؤسز، ہوٹلوں اور دستکاری کی دکانوں سمیت دیگر کاروباروں کو نمایاں فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer