ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مسافر بردار اور کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے سخت وارننگ جاری

 مسافر بردار اور کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے سخت وارننگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:لاہورموٹروے پولیس نے مسافر بردار اور کمرشل گاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر کے دوران انتہائی بائیں لین کا استعمال یقینی بنائیں۔

 ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ لین اور لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ترجمان سیکٹر ایم تھری نے واضح کیا کہ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی گاڑیاں بھی لازمی طور پر انتہائی بائیں لین استعمال کریں۔ مسلسل انتہائی دائیں لین پر سفر کرنا قانوناً جرم ہے اور اس پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

موٹروے سینٹرل ون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹریفک کی روانی اور حادثات سے بچاؤ کے لیے لین ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ سفر کے لیے لین اور لائن ڈسپلن کا خیال رکھیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔