ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول اور ڈیزل پر فی لٹرکتنا ٹیکس ؟ تفصیلات جانئے

پیٹرول اور ڈیزل پر فی لٹرکتنا ٹیکس ؟ تفصیلات جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فی لیٹر پیٹرول پر 100روپے 21 پیسے ٹیکسز ہیں، جو 39 فیصد بنتے ہیں، جبکہ ایک لیٹر ڈیزل پر 94 روپے 93 پیسے ٹیکسز ہیں، فی لیٹر ڈیزل پر ٹیکسز 34 فیصد ہیں۔

 وزارت توانائی کی دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر 13روپے 31 پیسے کسٹم ڈیوٹی ہے، فی لیٹر پیٹرول پر 84 روپے 40 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔

  ایک لیٹر ڈیزل پر 15 روپے 68 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 76 روپے 21 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔

 وزارت توانائی کی دستاویزات کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ہر لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر الگ الگ 7 روپے 87 پیسے وصول کرتی ہیں، ڈیلرز ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر الگ الگ 8 روپے 64 پیسے بھی وصول کرتے ہیں۔