سٹی42: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف طارق حمید بٹ کی والدہ اور اپنی ممانی کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے۔ نواز شریف کی صاحبزادی اور پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز بھی طارق حمید سے تعزیت کیلئے والد کے ہمراہ عسکری 10 گئیں۔
وزیر اعلی مریم نواز اور نواز شریف نے طارق حمید بٹ سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔ مریم نواز اور نواز شریف نے مرحومہ کی مغفرت اور آخرت میں درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
سابق ڈپٹی مئیر لاہور عارف حمید بٹ،طارق حمید بٹ اور زبیر حمید بٹ کی والدہ جمعہ کے روز انتقال کر گئی تھیں۔وہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ممانی تھیں۔
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App