طیب سیف: وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دو سالوں میں جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے تحریری جواب کے مطابق 2023 کے مقابلے میں 2024 میں 11 فیصد کم جرائم ہوئے۔ سال 2024 میں 1596 مجرموں پر مشتمل 686 گینگز کو پکڑا گیا۔2024 میں 80 کروڑ 26 لاکھ سے زائد مالیت کی چوری شدہ اشیاء کو برآمد کیا گیا۔ ڈالفن فورس، موبائل پیٹرولنگ یونٹس اور 15 کے زریعے شہریوں کو محفوظ بنایا جا رہا ہے،سال 2024 میں کل 231 سرچ آپریشنز منعقد کئے گئے۔
ہوٹل آئی ایپ کے ذریعے 200 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ اس وقت دارالحکومت میں مختلف لوکیشنز پر 3159 سی سی ٹی وی کیمرہ لگائے گئے ہیں۔ 2024 میں مشتبہ افراد کے خلاف 5000 سی ڈی آرز کا تجزیہ کیا گیا۔