ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی سب سے بڑی گھڑدوڑ لیک سٹی ڈربی کی تیاریاں  شروع

پاکستان کی سب سے بڑی گھڑدوڑ لیک سٹی ڈربی کی تیاریاں  شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان کی سب سے بڑی گھڑدوڑ لیک سٹی ڈربی کی تیاریاں  شروع ہونے والی ہے ۔انعامی رقم  کا بھی اعلان ہوگیا

پاکستان کی سب سے بڑی گھڑدوڑ لیک سٹی ڈربی 23 فروری کو ہو گی،لاہور ریس کلب میں لیک سٹی پاکستان ڈربی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،گھڑسوار اور مالکان اپنے گھوڑوں کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں،گھڑسوار اپنے گھوڑے کے ساتھ میدان مارنے کےلئے پُرعزم ہیں ،
لیک سٹی پاکستان ڈربی کے فاتح کو پاکستان گھڑڈور تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم ملے گی،لیک سٹی کی جانب سے ڈربی کے فاتحین کو 1کروڑ روپے نقد انعام دیا جائیگا،لیک سٹی پاکستان ڈربی ریس میں چار سال کے گھوڑے اور گھوڑیاں حصہ لیں گے،لیک سٹی پاکستان ڈربی میں تھارو بریڈ پاکستان گھوڑے دوڑیں گے
لیک سٹی پاکستان ڈربی میں 13 گھوڑے مدمقابل ہوں گے