ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانی اور بجلی کےسابق وفاقی وزیر کو گرفتار کر کے تھانے کی حوالات میں بند کر دیا گیا

 Minister arrested, City42 Gulam Mustafa Jatoi, Ex Federal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   پانی اور بجلی کےسابق وفاقی وزیر کو گرفتار کر کے تھانے کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔

سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں جی ڈی اے کے رہنما،  پانی اور بجلی کےسابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی  ایک مقدمہ میں عدالت سے ضمانت لے کر باہر نکلے تو کچپرہ کے احاطہ مین پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

 پیر کے روز غلام مرتضی جتوئی  نوشہرو فیروز میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ک سے فارنگ کے ایک مقدمہ میں ضمانت لینے کے لئے آئے تھے۔  عدالت نے ان کی ضمانت منطور کر لی تھی، پولیس نے انہیں عدالت سے باہر آتے ہی گرفتار کر لیا۔

غلام مرتضیٰ جتوئی  کی گرفتاری کے متعلق  پولیس ذرائع نے بتایا ہے  کہ غلام مرتضیٰ جتوئی کو ایک اور کیس میں حراست میں لیا گیا ہے۔

 غلام مرتضیٰ جتوئی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے  مرکزی رہنما ہیں۔ وہ سابق نگراں وزیراعظم غلام مصطفیٰ جتوئی کے بیٹے ہیں۔ غلام مصطفیٰ جتوئی سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پہلی جلاوطنی کے دوران پیپلز پارٹی کے پاکستان میں ستون تھے، بعد میں انہوں نے شہید بی بی کا ساتھ چھوڑ کر اپنی نیشنل پیپلز پارٹی بنا لی تھی۔ جی ڈی اے کو سندھ میں  پیپلز پارٹی حکومت کی اپوزیشن سمجھا جاتا ہے۔