سٹی 42 : شاہ جمال کالونی کی متعددگلیوں میں بجلی کی لٹکتی تاریں علاقہ مکینوں کے وبال جان بن گئے ۔
بجلی کی تاریں گھر کے ساتھ موجود ہونے سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آندھی اور بارش کے باعث بجلی بند ہونا معمول بن چکا ہے، بجلی کے بے ہنگم تاروں کے باعث حادثے کا خطرہ رہتا ہے ۔
علاقہ مکینوں نے لیسکو حکام سے بجلی کے لٹکتے تاروں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، کہا کہ بوسیدہ اورننگی تاروں سے ہماری جان و مال کو محفوظ بنایا جائے ۔