ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسانی سمگلنگ میں ملوث اے ایس ایف کا سابقہ اہلکار گرفتار

انسانی سمگلنگ میں ملوث اے ایس ایف کا سابقہ اہلکار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے لاہور زون نے کارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث اے ایس ایف کا سابقہ اہلکار گرفتار کرلیا ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی سمگلنگ میں ملوث اے ایس ایف کا سابقہ اہلکار گرفتار کرلیا گیا، جس کی شناخت گلفام کے نام سے ہوئی ، ملزم اے ایس ایف میں بطور کارپول تعینات رہا ،گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پایا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2 شہریوں کو بوسنیا ملازمت کا جھانسہ دے کر فی کس 40 لاکھ روپے بٹورے، ملزم نے شہریوں کو پہلے وزٹ ویزے پر شارجہ بھیجوایا، ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ملی بھگت سے متاثرین کے پاسپورٹس پر بوسنیا کے جعلی ویزے لگائے، متاثرین نے مذکورہ ویزوں پر شارجہ سے بوسنیا جانے کی کوشش کی، جعلی ویزوں کی بنیاد پر متاثرین کو شارجہ سے واپس ڈیپورٹ کر دیا گیا تھا ۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ 

ڈائریکٹر لاہور زون سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ، معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ایف آئی اے کی ٹیمیں انسانی سمگلنگ کے متاثرین سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے ،  گرفتار انسانی سمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی، بین الاقوامی سطح پر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا ۔