سٹی 42 : یوٹیلٹی اسٹورزکے یومیہ اجرت کمانے والے 2ہزار 9سے زائد ملازمین فارغ کردیے گئے ۔
ملازمتوں کی بحالی کیلئے کورنگی میں یوٹیلیٹی ا سٹورز ملا زمین کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے ۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمیں اچانک سے فارغ کردیاگیا، ہمیں ملازمتوں سے فارغ کرنے کے بعد کوئی سہولت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کی کفالت کہاں سے کریں گے، ہماری ملازمتوں کو بحال کیا جائے۔