ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی کیلئے بین الاقوامی ٹیموں کو سفری سہولیات کون فراہم کرے گا؟

چیمپئنز ٹرافی کیلئے بین الاقوامی ٹیموں کو سفری سہولیات کون فراہم کرے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پی آئی اے پاکستان میں منعقد ہونے والی کرکٹ چیمپئن ٹرافی میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

پی آئی اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون کے ساتھ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ پی آئی اے چیمپئن ٹرافی میں کرکٹ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے لئے خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کرے گی ۔ 

ترجمان پی آئی اے نے کاہ ہے کہ دوران پرواز مہمان ٹیموں کو پاکستانی ثقافت سے روشناس کروانے کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں ، کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان 09 خصوصی چارٹر پروازیں چلائی جائیں گی۔