سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حضرت لال شہباز قلندرؒ کا محبت، امن اور ہم آہنگی کا پیغام دلوں کو روشن کرتا ہے ۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے عقیدتمندوں کو عرس مبارک کی مبارکباد دی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا پیغام انسانیت کے لیئے مشعل راہ ہے، تصوف انتہا پسندی اور عدم رواداری کے خلاف روشنی کا مینار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی تعلیمات کی پیروی کریں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوشحالی اور امن کے لئے دعاگو ہوں ۔