سعید احمد: پاکستان ریلوے میں اہم تبدیلی کے تحت محکمہ ریلوے کے تبادلوں کے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر دیے گئے ہیں۔
گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کے تقرر و تبادلے کے اختیارات ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو تفویض کر دیے گئے ہیں۔ اب ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کے بین الڈویژن تبادلے بھی کر سکیں گے۔
چیف ایگزیکٹو پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ کی ہدایت پر یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق گریڈ 16 کے ملازمین کے تبادلوں کے لیے کیڈر کنٹرول ہیڈکوارٹر سے منظوری لینا ضروری ہو گا اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس گریڈ 16 کے ملازمین کا اپنے ڈویژن میں تبادلہ نہیں کر سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 16 کے ملازمین کے تبادلے ہیڈکوارٹر کی منظوری سے مشروط ہوں گے۔