ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ قریشی کے متنازع بیان پر ریحام خان نے آڑے ہاتھوں لے لیا

’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ قریشی کے متنازع بیان پر ریحام خان نے آڑے ہاتھوں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اداکارہ صائمہ قریشی کے خواتین کے حوالے سے دیے جانے والے متنازع بیان پر  ریحام خان کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔

صائمہ قریشی کے وائرل بیان کے بارے میں بات کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا  کہ ’ایک پاکستانی خاتون اداکارہ ہیں جن کے انٹرویو کے کلپس وائرل ہو رہے ہیں وہ کلپس دیکھتے ہی مجھے بھی بہت غصہ آیا، وہ خاتون خود ایکٹر ہیں اور  کما رہی ہیں  جبکہ انٹرویو میں بیٹھ کر کہہ رہی ہیں کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہے۔ یہ کہنا بہت آسان ہے لیکن ایسا کرتے ہوئے آپ ان خواتین کی توہین کر رہی ہے جن کے پاس یہ چوائس نہیں ہے کہ وہ مردوں کی بابرکت کمائی کا انتظار کریں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’منافقت اور شعور کی کمی کی حد دیکھیں کہ وہ کہہ رہی ہیں کہ عورت اپنی کمائی جتاتی ہے، میری بہن! مرد بھی جتاتا ہے‘۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ریحام خان کے اس بیان پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، بہت سے لوگ صائمہ قریشی کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے پاکستانی معاشرے کے مطابق بات کی ہے جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین اُن محنت کش خواتین کیلئے آواز اٹھانے پر ریحام خان کی تعریف کر رہے ہیں جن کے پاس اپنا گھر چلانے کیلئے گھر سے باہر قدم رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ  حال ہی میں معروف یوٹیوبر عدنان فیصل کے ساتھ پوڈکاسٹ انٹرویو میں اداکارہ صائمہ قریشی کا گھر چلانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’آپ مانیں یا نہ مانیں لیکن یہ بات درست ہے کہ برکت صرف مرد کی کمائی میں ہوتی ہے'۔اُن کا کہنا تھا  کہ 'جب عورت گھر کے اخراجات خود اٹھانے لگتی ہے تو وہ لاشعوری طور پر اس کا اظہار کرتے ہوئے جتاتی بھی ہے جس سے اکثر رشتوں میں تلخی پیدا ہوجاتی ہے‘۔

اسی پوڈکاسٹ میں صائمہ قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر کسی مرد کو دوسری شادی کرنی ہے تو اس کیلئے اپنی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ حق اسلام نے اسے دیا ہے‘۔

انہوں نے کہا تھا کہ ‘معاشرے سے بے حیائی ختم کرنے کیلئے نکاح کو عام کرنے کی ضرورت ہے اور اگر کسی کو دوبارہ محبت ہوجاتی ہے تو وہ ایکسٹرا میریٹل افیئر چلانے کے بجائے دوسری شادی کرے اور معاملے کو چھپانے کے بجائے اسے کھل کر تسلیم کرے‘۔