سٹی42: اسرائیل نے رفح میں ایک ڈرون حملہ کیا جس میں 3 حماس کارکن مارے گئے۔
عرب میڈیا میں حماس کے ذرائع کے حوالے سے آنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے مطابق رفح میں امدادی ٹرکوں کے داخلےکے لیے حماس نے اپنے کارکنوں کو پولیس کی حیثیت سے ڈیوٹی پر کھرا کیا تھا۔ اسرائیل کے ڈرون حملے میں ان حماس کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا۔
حماس نے اس حملے کو "غزہ جنگ بندی معاہدہ" کی وائلیشن قرار دیا ہے۔
اس خاص واقعہ کے حوالے سے یروشلم مین امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سکی ملاقات میں بھی بات ہوئی۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا مؤقف واضح ہے کہ حماس عسکری یا حکومتی فورس نہیں بن سکتی، حماس کا مکمل خاتمہ ہوگا۔
سیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو نے مزیدکہا کہ خطے میں عدم استحکام کا واحد سبب ایران ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر غزہ جنگ کے مقاصد حاصل کرنے کے عزم کو دہرایا ہے۔