(ویب ڈیسک) معروف بھارتی شاعر جاوید اختر لاہور کے الحمرا آرٹ پہنچ گئے۔
جاوید اختر بالی وڈ کے مشہور کہانی کار، منظر نامہ نگار اور گیت کار ہیں۔ جاوید اختر کا کہنا تھا میں2018میں پہلی دفعہ لاہور آیا تھا، لاہور آکر بہت خوشی ہوئی ۔جتنا مستحق ہوں اس سے زیادہ پاکستانیوں سے محبت ملی ۔فیض احمد فیض کی بدولت لاہور سے محبت کرتا ہوں ۔لاہور مجھ سے کیوں محبت کرتا ہے یہ لاہوریوں سے پوچھیں، فیض احمد فیض کی مقبولیت بھارت میں بہت زیادہ ہے ،ادب سے لگاؤ رکھنے والا ایسا کوئی بھارت میں نہیں جنہوں نے فیض کو نہ پڑھا ہو ۔